وش ویب: وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے بانی کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ یہ بھی آپشن ٹرائی کی جارہی ہے پی ٹی آئی والے خود بیرونی طاقتوں کو کہہ رہے ہیں کہ پاکستان پر دباؤ ڈالیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کر کے بیرون ملک بھیجا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بعض ملک بانی پی ٹی آئی کو لینے کو تیار بھی ہیں۔ سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے ملک کا نام بتانے سے گریز کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔