وش ویب: کمشنر کوئٹہ ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات ، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند اور بلوچستان پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر فیصل نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرس کی۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے حلف اٹھاتے ہی کوئٹہ سٹی کی صفائی کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ سے اب تک 1 لاکھ ٹن کچرہ اٹھایا جاچکا ہے۔ پریس کانفرنس میں سی ای او بلوچستان پبلک پرائیوٹ پارٹنرشب اتھارٹی نے کہا کہ کوئٹہ میں 8 گرین بسیں ہیں۔ جس سے 10 ہزار لوگ فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ عوام سے گرین بس سروس کی افادیت کا پوچھا جا سکتا ہے۔ جس پر شاہد رند نے کہا کہ ہر نئی حکومت آتے ہی ٹرانسفر پوسٹنگ کرتی ہے۔ ڈاکٹر فیصل کو حکومت کا تعاون حاصل ہے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ ایم سی کیو سال میں 12 کروڑ سے کم ریونیو جنریٹ کر رہا ہے۔ کیفے بلدیہ نے چھ سال سے کرایہ یا لیز کا ایک روپیہ جمع نہیں کیا۔ امداد ہسپتال نے بھی 6 سال سے ایک روپیہ جمع نہیں کروایا۔ کیا 2 ارب کی پراپرٹی کو چند ہزار روپے کیلئے دیا جاسکتا ہے؟