وش ویب: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سسٹم پر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے عوام کو ہائبرڈ سسٹم کے لئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا پڑے گی.
مارکیٹ کمپنیوں کے مطابق 5 کلو واٹ کا سولر سسٹم ایک لاکھ روپے اضافے سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے اور7 کلوواٹ کا سسٹم ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے کے ساتھ ساڑھے 8 لاکھ روپے ہو گئی ہے 10 کلوواٹ سسٹم کی قیمت میں 2 لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے جس سے قیمت 11 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی 12 کلوواٹ کا سسٹم ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے پہنچ گیا ہے جبکہ 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے سے 14 لاکھ روپے کا ہوگیا۔ اس طرح سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے