وش ویب: ڈیم کے کنارے پر کھیلنے والی تین بچیاں ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق تبئی کے علاقے میں بارانی ڈیم میں 3 بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں، جن کی لاشیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالیں۔
ڈوب کر جاں بحق ہونے والی تینوں بچیوں کی عمریں 10 سال سے کم ہیں۔
بچیاں بارانی ڈیم کے کنارے کھیل رہی تھیں کہ اچانک ڈیم میں گر گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی خیبر پختونخوا میں ٹانک کے علاقے میں بجلی کا تار گرنے سے تین سگے بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔ افسوس ناک واقعہ گرہ مٹھو میں پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔
بجلی کا تار گرنے سے کرنٹ لگ کر جاں بحق ہونے والے بچوں میں تین سگے بھائی تھے اور چوتھا ان کا قریبی رشتے دار تھا۔ سب بچے ایک ساتھ کھیل رہے تھے۔