جیکب آباد میں مسلحہ افراد نے محنت کش کے گھر میں داخل ہوکر اہلیہ کو تشدد اور اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔
تھانہ صدر کے علاقے موچی بستی کے رہائشی امتیاز سرکی کے گھر میں تین مسلحہ افراد دروازہ توڑ کر داخل ہوکر اہلیہ کو یرغمال بنایا اور اجتماعی جنسی ذیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے واقع کے بعد متاثرہ خاتون کا شوہر امتیاز سرکی تھانے پہنچ کر اطلاع دی اور موقف اختیار کیا کہ تین مسلحہ افراد گھر میں داخل ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا، اُدھر دوسری جانب متاثرہ خاتون کے شوہر کی نشاندھی پر پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا، پولیس کے مطابق خاتون سے ذیادتی کی اطلاع پر دو ملزمان شان جکھرانی اور واجد علی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم ٹھارو جکھرانی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ملزمان کیخلاف واقعہ کا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا