وش ویب: بسیمہ میں کیسکو کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ،صارفین کے لاکھوں کے الیکٹرک سامان جلنے کی اطلاع،زمینداروں کا معاشی قتل عام کے ساتھ کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بسیمہ ملک کا واحد علاقہ ہے جس کے سٹی فیڈر پر اٹھارہ گھنٹے سے زائد کا لوڈ شیڈنگ کیا جارہا ہے، بجلی کے دورانیہ میں کیسکو حکام کی جانب سے لائن کو ٹو فیس کیا جاتا ہے جس سے صارفین کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے اور دوسری جانب بجلی کی کم دورانیہ سے کاروبار ٹپ ہوکر رہ گیا ہے۔بجلی کی ٹو فیس ہونے سے زمینداروں کے ذرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز سمیت کئی سمرسیبل کے جلنے کی اطلاع ہے، بجلی کا یہ تسلسل جاری رہا تو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے زراعت کا شعبہ تباہ ہوکر زمینداروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بسیمہ کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی و کیسکو چیف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو مدنظر رکھ کر بسیمہ کے سٹی فیڈر پر بجلی کے دورانیے کو بڑھنے کے احکامات جاری کریں تاکہ بسیمہ کے کاروباری حضرات سمیت زمیندار نان شبینہ سے بچ سکیں