وش ویب: کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دو نامعلوم ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر مذاحمت کرنے پر دو افراد کو زخمی کر کے فرار ہو گئے.
پولیس کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دو نامعلوم مسلح ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور دکان سے اسلحہ کے زور پر ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر مذاحمت کرنے پر ابراہیم اور اسد اللہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے.
واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ابراہیم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مزید کارروائی پولیس کررہی ہے.