وش ویب: نوکنڈی میں نشئی افراد کا محفوظ ٹھکانہ مسمار ہوگیا.
نوکنڈی شہر کی وسط میں ایک خالی مکان جوکہ نشئی افراد کا محفوظ ٹھکانہ بنچکا تھا، اہم دفاتر نادرا، یو سی چئیرمین، کیسکو افسزاور مین چوک پر قائم نشئی افراد کے اس ٹھکانے کو مسمار کرنے کی متعدد رپورٹس بھی کی گئیں۔ رپورٹس ہونے کے باوجود انتظامیہ ان پر ہاتھ ڈالنے میں ناکام ہوگئی تھی اور وہی پر کلی مکینوں کی جانب سے اس بد انتظامی پراحتجاج بھی کیا گیا تھا۔
وش نیوز پر اس حوالے سے رپورٹ چلائی گئی ، جس پرمکان مالک نے گزشتہ دنوں مکان کے متعدد حصوں کو مسمار کردیا اورنشئی افراد تیترپیتر ہوگئے۔ علاقہ مکینوں نے اس ایکشن کے بعد سکھ کا سانس لیا۔
عوامی حلقوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر میں ایسے تمام خالی مکانوں کو مسمار کیا جائے جوکہ نشئی افراد کے محفوظ ٹھکانے بنے ہوئے ہیں، ان نشئی افراد کی وجہ سے ہی ہمارے علاقوں میں چوری اور جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔