وش ویب: حکومت بلوچستان کا سئنیر صوبائی افسران عبدالصبور کاکڑ اور دوستین خان جمالدینی کو بہترین انتظامی خدمات کی انجام دہی پر خراج تحسین، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نےحسن کارکردگی سرٹیفکیٹ دئیے.
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بااصول اور جرت مند افسران صوبے کا سرمایہ افتخار ہیں ، سروس ڈلیوری کی بہتری اور عوام کی خدمت کے لئے خدمات پر افسران خراج تحسین کے مستحق ہیں ، گڈ گورننس کے قیام کے لئے اچھے افسران کی رہنمائی میں موثر میکنزم پر عمل درآمد ممکن ہے، عزم کرچکے اچھے افسران کی تعیناتی کے دورانیہ کو تحفظ دیں گے،
وزیر اعلٰی کا مزید کہنا تھا کہ سول سروس اختیار کرنے والے نوجوان افسران کو عبدالصبور کاکڑ اور دوستین خان جمالدینی جیسے افسران کی پیروی کرنی چاہیے.