//

کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافے کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کپاس کی مجموعی قومی پیداوار میں غیر متوقع طور پر ریکارڈ اضافے کے امکانات پیدا ہوگئے۔

15 سے 31 اکتوبر کے دو ہفتوں میں گذشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت کپاس کی پیداوار میں حیران کن طور پر 50 فیصد کے لگ بھگ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،کاٹن ایئر 2024-25 کے دوران کپاس کی مجموعی پیداوار جو اس سے قبل 50 سے 55 لاکھ گانٹھ تصور کی جارہی تھی وہ اب 60 لاکھ گانٹھ تک بڑھنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 31 اکتوبر تک 37 فیصد کی کمی سے مجموعی طور پر 42 لاکھ 91 ہزار روئی کی گانٹھوں کے مساوی پھٹی کی ترسیل ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ عرصے تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 18لاکھ 42 ہزار جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 24لاکھ 49 ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بالترتیب 39 اور 26 فیصد کم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 15سے 31 اکتوبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں ریکارڈ 11 لاکھ 90 ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے جبکہ پچھلے سال انہیں دو ہفتوں کے دوران 7 لاکھ 98 ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان دو ہفتوں میں کپاس کی آمد میں غیر معمولی اضافے کے باعث پچھلے سال کے مقابلے میں کپاس کی آمد میں فرق بھی کافی کم ہوگیا ہے جو کہ 15 اکتوبر تک ملکی پیداوار پچھلے سال کے مقابلے میں 48 فیصد، پنجاب کی پیداوار 53 فیصد جبکہ سندھ کی پیداوار 45فیصد کم تھی جو اب کم ہو کر 37فیصد ہوگئی ہے جبکہ پنجاب میں 39فیصد اور سندھ میں 36 فیصد تک رہ گئی ہے اور توقع ہے کہ نومبر کے مہینے کے دوران مزید کم ہو جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ عرصے کے دوران ٹیکسٹائل ملز نے جننگ فیکٹریوں سے پچھلے سال کی 58 لاکھ گانٹھوں کے مقابلے صرف 35 لاکھ گانٹھوں کی خریداری کی گئی ہے جبکہ پچھلے سال کی 2 لاکھ 79 ہزار روئی کی گانٹھوں کے مقابلے میں رواں سال صرف 31 ہزار روئی کی گانٹھوں کو بیرون ملک برآمد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے اسی مدت میں 594 جننگ فیکٹریاں فعال تھیں جبکہ رواں سال 560 فیکٹریاں فعال ہیں۔ احسان الحق نے بتایا کہ جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں غیر متوقع اضافے کی ایک بڑی وجہ ایف بی آر کے وہ اقدامات بھی ہیں جو اس نے پچھلے کچھ عرصے کے دوران جننگ فیکٹریوں کے ریکارڈ کی چھان بین کے دوران اٹھائے ہیں جس کے باعث روئی کی غیر دستاویزی فروخت میں اب کافی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 4 نومبر کو نئی مانیٹری پالیسی میں اگر مارک اپ کی شرح میں 2 سے 3 فیصد تک کمی کی گئی اور برآمدی صنعتوں کے لئے پاپور ٹیرف بھی توقعات کے مطابق کم کیے گئے تو پاکستان سے کاٹن ایکسپورٹس میں اضافے کے ساتھ روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رحجان سامنے آنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر کاٹن زونز میں درجہ حرارت میں اچانک ریکارڈ اضافے سے کپاس کی فصل کو خطرات لا حق ہوگئے ہیں اس لئے کاشت کاروں کو چاہیئے کہ وہ ماہرین کی ہدایات کے مطابق فصل کو پانی دینے اور زرعی ادویات کے سپرے بارے ملنے والی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کریں تاکہ انکی کپاس کی فی ایکڑ پیداوار کم نہ ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

یوکرین کا پہلی مرتبہ برطانیہ کے اسٹارم شیڈو میزائل سے روس پر حملہ

وش ویب: یوکرین نے پہلی مرتبہ برطانیہ کے اسٹارم شیڈو میزائل سے روس پرحملہ کردیا۔…

وزیر اعلٰی بلوچستان کی وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات

وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف…

بدقسمتی سے بلوچستان میں جو کرپشن ہیں تو چیزیں کیسے ٹھیک ہوسکتی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

وش ویب: سابق وزیراعلی بلوچستان ورکن اسمبلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سے…

Translate »