وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ آمد پر گورنر پنجاب کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
گورنر پنجاب اور وزیر اعلٰی بلوچستان کے مابین ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ ملاقات میں بلوچستان کے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، میر عاصم کرد گیلو،حاجی علی مدد جتک اور بخت محمد کاکڑ بھی موجود تھے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے صوبے میں گڈ گورننس، صحت ، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات اور بہتری کیلئے جاری اقدامات پر گورنر پنجاب کو آگاہی دی۔
گورنر پنجاب اور وزیر اعلٰی بلوچستان نے عوامی فلاح و بہبود کے قابل عمل منصوبوں پر تعاون اور مستقل رابطہ کاری پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بلوچستان میں جاری عوامی بہبود کے منصوبوں پر اظہار مسرت کیا۔ گورنر پنجاب نے وزیر اعلٰی بلوچستان کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تشکیل پر خراج تحسین پیش کیا اور پنجاب دورے کی دعوت بھی دی۔