وش ویب: ضلع چاغی کے بازار کے ماسٹر پلان کھنڈر پلان میں تبدیل ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے ہیڈکوارٹر دالبندین بازار کے ماسٹر پلان کھنڈر پلان میں تبدیل ہوگیا ہے جبکہ یہ پلان سابقہ دور حکومت میں اربوں روپوں کی فنڈز سے منظور ہواتھا جو سال گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہ ہو سکا جسکی وجہ سے بازار کے دکانداروں سمیت شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے.
ماسٹر پلان میں بوائز ہائی سکول کی چار دیواری بھی آتی ہے جوکہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف اسکول کی بچوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے بلکہ اسکول کے اساتذہ بھی غیر محفوظ ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دالبندین ماسٹر پلان کی سست روئی کا نوٹس لیا جائےاور نااہل ٹھیکیدار کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائیں اور ادھورے کام کو جلد مکمل کرکے شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جائیں.