وش ویب : انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دہشتگردوں کی راہشام موسیٰ خیل میں موجودگی کی نشاندہی کی تھی جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گرد گروپ کو گھیرے میں لیا اور اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید جھڑپ ہوئی۔
سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے تین دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جبکہ 2 گرفتار کر لیے گئے۔ 5 سے 7 دہشتگردرات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی بلوچستان نے دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔