وش ویب:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہو جائیں بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے وقت اسمبلی تحلیل کرنیکا منصوبہ صرف چار لوگوں کو پتہ تھا، جس میں بانی پی ٹی آئی، عارف علوی،اٹارنی جنرل اور میں منصوبے سے آگاہ تھے۔
عدم اعتماد سے چاردن پہلے بانی پی ٹی آئی کی جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی، جنرل باجوہ نے بانی پی ٹی آئی سے کہا ہم انتظام کرلیں گے۔