وش ویب:جاعفر آباد میں ڈیرہ اللہ یار میں ڈکیتی کی بڑی واردات .
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکووں نے دوران ڈکیتی موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، نہ رکنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کی جس سے تین افراد زخمی ہوگئے.
زخمیوں میں حاضرسروس فوجی اہلکار عبدالکریم لہڑی۔ریٹائرپولیس اہلکارمحمدخان لہڑی اورغلام مصطفیٰ لہڑی شامل ہیں.
واقع کے بعدڈاکو سی ڈی موٹرسائیکل ماڈل 2023 چھین کرفرارہوگئےاطلاع ملنے پرڈیرہ اللہ یارپولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی پولیس نے تینوں زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا جہاں پرزخمی فوجی اہلکارکی حالت تشویشناک ہونے کی صورت میں ابتداعی طبی امدادکے بعدلاڑکانہ ریفرکیاگیا پولیس واقع کی مزیدتفتیش کررہی ہے.