وش ویب: انٹربینک میں روپیہ تگڑا ہوگیا اور ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریت 277 روپے ، 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 747 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 91 ہزار 607 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔