وش ویب: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے اعظم سواتی کے خلاف ڈی چوک احتجاج میں مالی معاونت پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
پراسکیوٹر راجہ نوید اور اعظم سواتی کے وکیل سہیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسکیوٹر راجا نوید کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی مخالفت کی گئی۔
عدالت نے 20، 20 ہزار مچلکوں کے عوض 8 مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔
دوسری جانب، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بھی اعظم سواتی کے خلاف ڈی چوک احتجاج میں مالی معاونت پر درج مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔
ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ڈیوٹی جج اظہر ندیم نے کی، اعظم سواتی کے وکیل سہیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی، اعظم سواتی کی ضمانت 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔ اعظم سواتی کے خلاف کراچی کمپنی تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔