وش ویب: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گزشتہ روز مستونگ ا سکول کے قریب دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اور لیویز اہلکاروں کی سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ کینٹ میں عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان نے سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا اور مستونگ دھماکے میں زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی. وہ وارڈ میں فرداً فردا ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے، انکی خیریت دریافت کی اور موقع پر موجود ڈاکٹروں اور پیرامیڈکل اسٹاف کے بروقت اقدامات اور بہترین دیکھ بھال پر انکی تعریف کی۔ گورنر بلوچستان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی.