وش ویب : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں دھماکے کی مذمت کی۔ شہید پولیس اہلکار اور معصوم بچوں کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا۔
وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے غریب مزدوروں کے ساتھ اب معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انسانیت سوز واقعہ قابل مذمت ہے۔ دہشت گردوں نے سافٹ ٹارگٹ میں اب معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ معصوم بچوں اور بے گناہ افراد کے خون کا حساب لیں گے۔ شہری آبادی میں مقامی افراد کو بھی دہشت گردوں پر نظر رکھنی ہوگی۔ مل جل کر ہی دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔