مستونگ: گرلز ہائی اسکول سول اسپتال چوک کے قریب دھماکہ، دھماکہ میں 7 افراد جاں بحق30 افراد زخمی .
تفصیلات کے مطابق گرلز ہائی اسکول سول اسپتال چوک کے قریب دھماکہ بہ ظاہر پولیس وین پر تھا دھماکے میں جان بحق 7 افراد جان بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہیں، جانبحق ہونے والوں میں 5 بچے ، ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر شامل ہیں ،جبکہ زخمیوں میں بیشتر اسکول کے بچے بچیاں ہیں ،دھماکے کے فوری بعد زخمیوں کو سول اور نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کیا گیا ، مستونگ بم دھماکے کے5 زخمیوں کو کوئٹہ میں سول ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے، جس کے لئے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ایمرجنسی نافذ کردی اور ڈاکٹروں کو طلب کیا ہے .
ایس ڈی پی او نے بتایا ریمورٹ کنٹرول دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا.
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کا واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے شہید پولیس اہلکار اور معصوم بچوں کے ورثا سے دلی ہمدردی ہے ۔ دہشت گردوں کو کسی طرح بھی رعایت نہیں دے سکتے ۔ مزدوروں کے بعد معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ معصوم بچوں اور بے گناہوں کے خون کا حساب لیا جائے گا ۔