وش ویب :حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمتوں میں کمی کردی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ںوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 255 روپے 14 پیسے ہوگئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کی کمی کی گئی ہے.