وش ویب: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نئے فوجی افسروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایران میں کہیں بھی پہنچ سکتے ہیں۔ حالیہ حملوں کے بعد اسرائیل کو حملوں کی بے مثال آزادی حاصل ہوگئی ہے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فوج اور سیکورٹی شاخوں کو جو حتمی ہدف دیا گیا ہے وہ ایران کو ہرقیمت پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ اسرائیل اپنے دفاع کے لیے ہرممکن اقدام کرے گا۔
دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اسرائیل کو حملوں کا فیصلہ کن جواب دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی 5 نومبر کو امریکی صدارتی الیکشن سے قبل ہوسکتی ہے۔