وش ویب: پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 26 ویں آینی ترمیم بل پاس ہونے پر یوم تشکر منایا گیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے کوئٹہ میں ایرپورٹ روڈ سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ ،سردار سر بلند جوگیزئ ضلعی جنرل سیکٹری ولی محمد وردگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر غزالہ گولا کا کہنا تھا کہ 26 ویں آینی ترمیم پاکستان کی عوام کی بقاء کے لیے بنایا گیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کی عوام کے حق میں بہتر فیصلے کرنے کی کوششیں کی ہیں اور ہم پاکستان کی عوام کے لیے ہر ممکن کوششں کرتے رہیں گے۔