وش ویب: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بدتمیزی کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ایک قابل احترام شخصیت ہیں جن کے خاندان کی ملک و قوم کے لئے قربانیاں ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان نے اس ملک کو بہت کچھ دیا۔ قاضی فائز عیسیٰ خاندان کے پاکستان پر احسانات ہیں۔ ایک مخصوص گروہ نے ثابت کیا ہے کہ وہ سیاسی نہیں بدتمیز جھتے ہیں۔ ان جھتوں نے اخلاقیات اور اقدار کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ قاضی فائز عیسی کا تعلق بلوچستان سے ہے بطور بلوچستان حکومت وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے واقعہ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی یقینی بنائے ۔
وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی پاکستانی دستاویزات اور شہریت منسوخ کی جائے۔ ایسے عناصر پاکستان کا اخلاقی اقدار پر مبنی چہرہ مسخ کرکے پیش کررہے ہیں۔ قانون و آئین کی پاسداری کرنے والے افراد کو تضحیک کا نشانہ بنانا ان بد تمیز جھتوں کا وطیرہ ہے۔ ملک کی اعلیٰ عدلیہ کو مخصوص جھتے کے لئے استعمال نہ ہونے دینے کی پاداش میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف اس طرح کا رویہ اپنایا جاررہا ہے۔ جھتے کو شہہ دینے والے پاکستان میں موجود سہولت کاروں کے خلاف کارروائی بھی ضروری ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ بلوچستان کے سپوت ہیں ان کی عزت ہمارے دلوں میں ہے۔