وش ویب: ایک ماہ کیلئے بجلی 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی درخواست پرسماعت مکمل کرلی گئی،نیپرا اتھارٹی ڈیٹاکی جانچ پڑتال کےبعدفیصلہ جاری کرے گی۔
درخواست پرسماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں ہوئی،سی پی پی اے حکام نےمؤقف اپنایا کہ ستمبر کے ایف سی اےمیں ماہانہ دس فیصد اور سالانہ چھ فیصدکمی بنتی ہے، ستمبر میں یومیہ زیادہ سے زیادہ پیداوار سترہ ہزار اورکم سے کم تیرہ ہزارمیگاواٹ رہی۔
صارفین نےنوسو انہترمیگاواٹ کےنیلم جہلم پن بجلی منصوبہ کی خرابی کے باعث طویل بندش کا سوال اٹھایا تو چیئرمین نیپرا نےبتایا یہ منصوبہ ٹیک اینڈ پےپر ہے،اس کی بندش کا صارفین کو نقصان نہیں ہو رہا،منصوبےکی خرابی کا حل چیٹ جی پی ٹی سےتلاش کئے جانےکےسوال پرممبر کے پی نےکہامیری ذاتی رائے ہےشائد اس بات پر بھی تحقیقات ہوں،چیئرمین نیپرا نےاس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
کیس افسر نےکہا کےالیکٹرک نےستمبرکیلئے16پیسےفی یونٹ کمی مانگی ہےستمبر میں بجلی پیداوارمیں گیس کا استعمال تقریبا برابررہا،ریفرنس میں آر ایف او 13 فیصدتھا جوکم ہوکر 2.2فیصدپرآگیاہے،فرنس آئل کےاستعمال میں معمولی اضافہ ہواجس کازیادہ اثر نہیں پڑا۔
فیصلہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد جاری ہوگا،درخواست منظور ہونے کی صورت میں ٹیرف میں کمی کا فائدہ ڈسکوز کےصارفین کو ہوگا،لائن ، پری پیڈ ، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور کےالیکٹرک صارفین پراطلاق نہیں ہو گا،نیپرا نےسماعت مکمل کرتے ہوئےفیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔