وش ویب: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس گوشواروں کی مجموعی تعداد 85 فیصد بڑھ گئی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق 30 اکتوبر تک 50 لاکھ 25 ہزار 789 افرادنے گوشوارے جمع کرائے ۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں فائلرز کی تعداد 23 لاکھ 10 ہزار 604 بڑھ گئی۔ ٹیکس گوشواروں کی مجموعی تعداد سالانہ بنیادوں پر 85 فیصد بڑھ گئی۔
ذرائع کے مطابق 19 لاکھ 38 ہزار 615 افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی، اس سال 38.57 فیصد افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی ہے۔ جولائی 2023 سے اب تک 18 لاکھ 64 ہزار 567 نئے افراد فائلر بنے، جولائی 2024ء کے بعد 6 لاکھ 2 ہزاور 351 نئے افراد نے رجسٹریشن کرائی۔