وش ویب: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز سےصوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی،ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےصحافی برادری کیلئے تاریخی فیصلہ کیا، جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنے اور جرنلسٹ ہاؤسنگ اسکیم فیز ٹو کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے 2 پہیے ہیں، صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ ان کا حق ہے، تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیے جائیں گے۔
ممبران لاہورپریس کلب کیساتھ ساتھ دیگرصحافی بھی درخواست دےسکیں گے،اگلے2تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائیگا۔