وش ویب: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لاؤنچ کردیا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں بہتری اور محصولات میں اضافے کے لیے نظام لایا گیا ہے اور افسران کو رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک مکمل رسائی ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ نئے سسٹم سے شفافیت بڑھے گی اور ٹیکس قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے گا۔
اسٹاک رجسٹر جدید مینجمنٹ انفارمیشن اور رپورٹنگ سسٹم کے طور پر کام کرے گا جبکہ ٹیکس افسران تفصیلی ڈیٹا حاصل کرکے ٹیکس کا درست تخمینہ لگاسکیں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس چوری کم کرنے اور معاملات کی جامع نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔