وش ویب: کراچی میں 12 سالہ بچی گنگا سے زیادتی اور قتل کا تیسرا اور آخری ملزم بھی گرفتار ہوگیا۔
ساؤتھ زون انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گنگا ریپ اور قتل کے واقعہ میں ملوث تیسرے انتہائی مطلوب ملزم بلاول کو گرفتار کرلیا۔
مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے طویل عرصے سے کوششیں کی جارہی تھیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹی گیشن عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا اور لاش لکی اسٹار کے قریب کچرہ کنڈی میں پھینک دی تھی۔
اس سے قبل پولیس واقعے میں ملوث دو ملزمان وقار علی اور عاصم کو گرفتار کر چکی ہے۔