وش ویب: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر داود شاہ کاکڑ و دیگر نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی.
پریس کانفرنس کرتے ہوئے داود شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک پر فارم 47 رائج ہے۔ عمران خان کو جیل میں تین ہفتوں سے تمام سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ظلم کے خلاف مرکزی کمیٹی نے جلسوں کا اعلان کیا ہے. 8 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے جارہے ہیں ۔ پورے بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹس کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ 8 تاریخ کو گھروں سے نکل آئیں.
داود شاہ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری ظلم کو بند کیا جائے ۔ جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم 8 تاریخ کو ہر صورت ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کرینگے.