وش ویب: لی مارکیٹ میں 4 خواتین کے لرزہ خیز قتل مقدمے میں اہم پیشرفت، پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو لی مارکیٹ میں 4 خواتین کے لرزہ خیز قتل مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے گرفتار ملوث ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم بلال نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے شہزاد کے اکسانے اور کہنے پر قتل کیا۔ ملزم بلال مسلسل شہزاد سے رابطے میں تھا۔ ملزم شہزاد نے اعتراف جرم کیا ہے۔ شہزاد سے مزید تفتیش کرکے اصل حقائق معلوم کرنے ہیں۔ ملزم کا سی آر او کروانا بھی مقصود ہے۔
عدالت نے ملزم شہزاد کو جمعرات تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ مقدمہ کا مرکزی ملزم بلال پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ بغدادی میں درج ہے۔ ملزم بلال نے تیز دھار آلے سے اپنی ماں، بہن، بھابھی اور بھانجی کو قتل کیا تھا۔