وش ویب: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے۔
اسلام آباد میں وزیرِ اعظم سے روسی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے روسی وفد کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، دونوں ممالک کے عوام کی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر 2024ء میں پاک روس کمیشن کا اجلاس تعاون کو وسعت دینے میں اہم ثابت ہو گا.