وش ویب: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چھٹے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کےدوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس777 پوائنٹس بڑھ کر 90970 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 90 ہزار کی 195 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 68 پیسے کا تھا۔