وش ویب: ایس آئی ایف سی کےتعاون سےٹیکس نظام کوجدید بنانے کے لیےحکومت نے 10رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس کا مقصد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو جامع طور پر ڈیجیٹلائز کرنا ہے۔
اس ٹاسک فورس کوایف بی آرکےآپریشنز کوکلی طورپرڈیجیٹائزکر کے اس کے نظام کوبہتر بنانے کا وسیع مینڈیٹ دیا گیا ہے،ٹاسک فورس کےاہم مقاصد میں ایف بی آرکی ڈیجیٹائزیشن کے لیےپالیسی کی سطح پرمداخلت،تمام ڈیٹا کی آٹومیشن،سافٹ وئیرحل نافذ کرنا اورصوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ساتھ تعاون شامل ہیں۔
اسی طرح ہول سیلرز اورڈسٹری بیوٹرزکےلیےخودکارسپلائی چین کا نظام نافذ کرنا اورمربوط آٹومیشن کےذریعےٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ترقی بھی اس کا حصہ ہے۔
اس کےعلاوہ،پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کو ایک آزاد آئی ٹی بیورو میں تبدیل کرنا بھی شامل ہے تاکہ منصوبہ بندی کے لیے ڈیٹا اور اعداد و شمار تیار کیے جا سکیں۔
مؤثرقیمتوں کےتعین اورتخمینے کےلیےتجارتی شراکت داروں کےساتھ ایک مؤثرانٹرفیس بنانا بھی اس ٹیم کے اہداف کا حصہ ہے،حکومت پوری طرح پرعزم ہےکہ وہ پاکستان میں محصولات کی وصولی،شفافیت کو بہتر بنانے اورٹیکس نظام کو ہموار کرنے کےلیےٹیکنالوجی کے فوائد سے بھرپور استفادہ کرے۔
حکومتی اقدام کامقصد ایس آئی ایف سی کے تعاون سےوفاقی اور صوبائی ٹیکس حکام کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے جس سے ایک زیادہ مربوط قومی ٹیکس حکمت عملی تشکیل دی جا سکے گی.