وش ویب: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جامعہ اسلامیہ ایجوکیشن سسٹم انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا.
وزیر اعلٰی نے درس گاہ میں دینی و دور جدید کی تعلیمی ضروریات سے ہم آہنگ درسی نصاب کے نفاذ پر اظہار مسرت کیا اور مسلم آباد ائیر پورٹ روڑ سے درسگاہ تک آمد و رفت کے لئے سڑک تعمیر کرنے کا اعلان کیا.
وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ درس گاہ میں بنیادی مرکز صحت ، اسپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کئے جائیں گے . درسگاہ کی تعلیمی خدمات کے پیش نظر 10 ایکڑ سرکاری اراضی بھی دی جائے گی. چشمہ اچوزئی میں قبضہ مافیاء سے واہ گزار کرائی گئی اراضی میں سے 10 ایکڑ اراضی درس گاہ کو دی جائے گی.
وزیر اعلٰی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ ہے. بند اسکول کھل رہے ہیں، عادی غیر حاضر اساتذہ کو مستقل گھروں کو بھیجوا رہے ہیں.
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئی بچہ تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہیں رہے گا ، ہم فروغ تعلیم کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کریں گے.