وش ویب: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیف سکیٹری آف بلوچستان کے ہدایات کے مطابق کوئٹہ کے تمام اسکولوں جس میں فنکشنل اور نان فنکشنل اسکول کا ڈیٹا اسکولوں میں غیر حاضر اسٹاف اور مسلسل غیر حاضر سٹاف کے بارے تفصیلی رہورٹ پیش کی گئی۔
آر ٹی سی ایم نے تفصیل پیش کرتے ہوے کہا کہ گزشتہ مہینے آر ٹی سی ایم نے 238 اسکولوں کا دورہ کیا جس میں مڈل اور پرائمری اسکول شامل تھ،ے جن میں 136 میل اور 37 فیمیل اساتذہ کو غیر حاضر پایا گیا ۔جسکی رپورٹ محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران کو ارسال کی تھی۔ اسی طرح 25 مسلسل غیر حاضر اساتذہ جوکہ ایک سال یا دو سال سے مسلسل غیر حاضر ہے انکے خلاف کمیٹی تشکیل کردی جوکہ جانچ پڑتال کرکے ان 25 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیگے۔
اس دوران کوئٹہ میں موجود 678 اسکولوں کی تفصیل پیش کی گئی جس میں 149 نان فنکشنل اسکول ہے ان سب اسکولوں کے نام اور تفصیلی رپورٹ کمیٹی کو پیش کردی گئی اور نان فنکشنل کی وجوہات بھی پیش کردی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس اسکول میں آر ٹی سی ایم کی ٹیم دورہ کرینگے دوران ڈیوٹی استاد غیر حاضر رہیگا اسکی تنخواہ کاٹ دی جائیگی۔ اجلاس میں یونیسیف کے نمائندے نے کوئٹہ کے 12 اسکولوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیل بھی پیش کی ۔