وش ویب: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 25.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔
علاوہ ازیں کئی علاقوں میں پانی کی قلت کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں کئی روز سے گرم موسم کی لہر برقرار ہے۔