وش ویب: کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا، اسپتال میں داخل کانگو کے مریضوں کی تعداد 3 ہو گئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو سے متاثرہ 25 سالہ مریض کا تعلق ضلع پشین کے علاقے سرانان سے ہے ، لیب ٹیسٹ میں کانگو کی تصدیق ہوگئی ہے اور آئیسولیشن وارڈ میں علاج جاری ہے۔
اسپتال میں رواں سال اب تک کانگو سے متاثرہ 41 مریضوں کو لایا گیا ہے ، ان میں سے بیشتر کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور دیگر مریضوں کو صوبے کے مختلف اضلاع سے تشخیص اور علاج کے لئے فاطمہ جناح اسپتال لایا گیا جن میں سے 9 مریضوں کا انتقال ہوا ہے اور دیگر مریضوں کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔