وش ویب: کوئٹہ میں ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں تمام ڈویژن کے ایس پیز ،ایس ڈی پی او ، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نے کوئٹہ کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کرائم پر قابو پانے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے، عوام کیساتھ اچھاو برتاؤ کرنے کی ہدایات کی۔
ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش، عوام میں خوف وہراس پھیلانے والے افراد، منشیات فروشوں کو ہر صورت گرفتار کریں، تمام ایس ایچ او 24 گھنٹے آن روڈ رہیں گے۔
ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نے اجلاس میں شریک پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد حاصل کرکے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے، اپنے اختیارات سے تجاوز کرنیوالے آفیسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی،عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔