وش ویب: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں ججز کے تحفظات سمیت مختلف عدالتی امور زیر غور آئیں گے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں یہ سپریم کورٹ کا پہلا فل کورٹ اجلاس ہے جس میں سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے سوا تمام ججز شریک ہیں۔
واضح رہےکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس مقرر کیا۔
ان کی تقریب حلف برداری میں جسٹس منصور علی شاہ نے عمرے پر ہونے کے سبب شرکت نہیں کی تھی جب کہ وہ قاضی فائز کی ریٹائرمنٹ کے فل کورٹ ریفرنس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے تاہم انہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام خط لکھا تھا جس میں جسٹس (ر) قاضی فائز عیسیٰ کو عدلیہ میں مداخلت پر ملی بھگت کا مرتکب قرار دیا تھا۔