وش ویب: حب میں نورانی کراس موسلی چڑھائی کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زائرین کی بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، زائرین شاہ نورانی کے مزار سے واپس آ رہے تھے۔
حادثے کا شکار ہونے والے زائرین کا تعلق کراچی سے ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔