وش ویب: جعفرآباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام مرکزی کال پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
مظاہرین نے پریس کلب جعفرآباد کے سامنے وفاقی حکومت کے خلاف سخت نعریبازی کی۔ اِس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما میر نزیراحمد کھوسہ، بشیراحمد مینگل، جمیلہ بلوچ ودیگرنے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئینی ترمیم کی آڑ میں دہشت گردانہ طریقے کا استعمال کیا ہے۔ ہمارے سینٹرز کو یرغمال بناکرلاپتہ کیا گیا۔ زبردستی ان سے ترمیم کی حمایت کروائی گئی آج بھی ہماری جماعت کے اختر لانگو اورشفیع مینگل گرفتارہیں۔ پارٹی کے قائد سرداراخترمینگل کے خلاف ناجائزمقدمات بنائے گئے ہیں جس کی تمام تر بلوچ مذمت کرتے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ سرداراختر مینگل کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم کرکے گرفتار رہنماوں کوفوری طور پر رہا کیا جائے، بصورت دیگرسخت احتجاجی لائے عمل طے کیا جائے گا، جس کی تمام ترزمہ داریاں حکومت وقت پرعائد ہوں گی۔