وش ویب: وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مطلع صاف، موسم خشک اور خنک ہے۔
محکمۂ موسمیا ت کے مطابق وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں رات اور صبح کے اوقات میں خنکی میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ اندرونِ صوبہ شمالی اضلا ع میں مطلع صاف، موسم خشک اور معمولی سرد ہے، تاہم بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم گرم ہے۔
محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔