وش ویب: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور زیریں سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہےگا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں آئندہ 3 روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے جب کہ دن کے پہلے نصف حصہ میں شمال مغرب اور شمال سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے سجاول، ٹھٹھہ، حیدر آباد، عمرکوٹ، میرپورخاص اور تھرپارکر میں بھی گرمی میں اضافےکا خدشہ ظاہر کیا ہے جس دوران زیریں سندھ میں آئندہ 3 روز درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔