وش ویب: سری لنکا میں غیرملکی ہیروئن اسمگلنگ کے سب سے بڑے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں ایک ایرانی ٹرالر سے 17 افراد کو گرفتار کرکے 111 کلو ہیروئن برآمد کی گئی تھی۔ یہ غیر ملکی منشیات اسمگلنگ کا سب سے بڑا کیس ہے۔
ان افراد کو اپریل 2016 میں حراست میں لیا گیا تھا اور تفتیش کے دوران 10 ایرانی شہریوں نے ہیروئن اسمگلنگ کرنے کا اعتراف کرلیا تھا جس کے بعد عدالت نے انھیں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
ٹرالر سے حراست میں لیے گئے دیگر 9 افراد میں 3 سری لنکن، 2 پاکستانی، ایک ہندوستانی اور ایک سنگاپوری شہری شامل ہیں۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ نیگومبو کی ہائی کورٹ نے ان 7 مشتبہ افراد کے بارے میں فیصلے کی سماعت اگلے ماہ مقرر کی ہے۔
اگلی سماعت میں 2 پاکستانیوں سمیت دیگر 7 افراد کی قسمت کا فیصلہ سنایا جائے گا۔
سری لنکن پولیس نے بتایا کہ اس کیس سے پتہ چلتا ہے کہ کولمبو کو منشیات کے لیے ایک ٹرانزٹ ہب کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔