وش ویب: کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس بلوچستان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبے میں لینڈ مافیاء کے خلاف کارروائی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور چیف منسٹر کمپلینٹ سیل میں قبضہ مافیاء کے خلاف درج ہونے والی شکایات پر غور کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے لینڈ مافیاء کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ قبضہ مافیاء سے تمام مقبوضہ اراضی واہ گزار کرائی جائے، کوئی قانون سے بالا تر نہیں، بلا امتیاز کارروائی کی جائے.
جس کے بعد کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چشمہ اچوزئی میں قبضہ مافیاء سے اراضی واہ گزار کرالی گئی ہے، چھ مساجد اور چار مدارس کے علاوہ تمام تجاوزات ہٹا دی گئیں ہیں اور مقبوضہ اراضی پر دوبارہ تعمیرات کو روکا جاررہا ہے۔