وش ویب: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا.
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ بلوچستان بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم بروز پیر 28 اکتوبر سے شروع ہو گی، 26 لاکھ 55 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے.
پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں.
چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ علماء کرام، والدین، سول سوسائٹی اور میڈیا سے وابستہ افراد انسداد پولیو کی قومی مہم میں اپنا کردار ادا کرے ،پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے،کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انکاری والدین کو قائل کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ یہ پورے معاشرے کا مشترکہ مسئلہ ہے .
چیف سیکرٹری نے فرائض میں غفلت برتنے پر نوکری سے برخاست کرنے کی ہدایت دی. نکا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز کو ایوننگ ریویو میٹنگ میں حاضر ہو، اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے تمام لیڈیز ہیلتھ ورکرز اور لیڈیز ہیلتھ وزیٹرز کو تعینات کریں.