وش ویب: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے 90 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ رقم کردی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور پہلے کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس کا اختتام 1143 پوائنٹس کے ساتھ 90 ہزار 89 پوائنٹس پر ہوا۔
انڈیکس نے پہلے سیشن میں تاریخ کی بلند ترین سطح 90180 بنائی اور 34 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی تھی اور 1751 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جب کہ مارکیٹ 88 ہزار 945 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔