وش ویب: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔
وزیر اعلٰی بلوچستان نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ امن و امان ، گڈ گورننس اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ سندھ کی طرز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید طبی اداروں کے قیام کی حکمت عملی مرتب کررہے ہیں۔
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان صوبائی حکومت کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق میں بلوچستان کے حقوق کی پیروی جاری رکھیں گے۔