//

عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے وکلا کی جیل میں ملاقات کرانےکا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے وکلا کی جیل میں ملاقات کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے 3 وکلا کی جیل آج 3 بجے عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی کو جیل سے عدالت لانے کا حکم وکلا ملاقات کے لیے تھا، اس لیے حل یہ نکالا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات جیل میں ہی کرا دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کرانے سے متعلق فریقین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی سے 3 بجے جیل ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ 3 بجے سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین اور مجھے جیل ملاقات کیلئے بلایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ملاقات سے متعلق توہین عدالت کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا تھا کہ اگر عمران خان کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو انہیں وضاحت دینا ہو گی کہ کیوں پیش نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »